
5 اکتوبر جلاﺅ گھیراﺅ کیس،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں توسیع
عدالت نے عمران خان کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
10:58

(جاری ہے)
پانچ اکتوبر ، جلاو گھیراو کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تھیں۔ وکلاءنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیاگیاتھا۔بعدازاںعدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی تھی۔قبل ازیں بھی عدالت نے عدالت نے سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی ضمانتوں میں بھی 17 مئی تک توسیع کر دی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کر دی گئیں تھیں۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھااور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔علیمہ خانم، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ دھمیال میں دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.