ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ کا سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

جمعہ 30 مئی 2025 12:40

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں23 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے23 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ 27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی کی فتح کا سکور 13-21 اور 16-21 تھا۔ \932

متعلقہ عنوان :