نیشنزہاکی کپ ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز یومیہ الائونس سے محروم

جمعرات 19 جون 2025 22:01

نیشنزہاکی کپ ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز یومیہ الائونس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی پاکستانی ٹیم کے پلئیرز تاحال یومیہ الائونس سے محروم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)نے ملائیشیا میں جاری میں نیشنز ہاکی کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے پلئیرز کو 10 روز کے ایک دن کا بھی یومیہ الاونس ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کیساتھ میچ ڈرا کیا، جاپان کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس کا شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔تاہم اسکے باوجود قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کو ممکن بنایا۔گرین شرٹس اگر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں ہاکی پرو لیگ کھیلنے کا سنہری موقع مل جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کیساتھ ناروا سلوک پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔