پی سی بی کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں قومی کرکٹرز کی بھرپور شرکت

جمعرات 19 جون 2025 22:49

پی سی بی کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ   میں قومی کرکٹرز کی   بھرپور ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے چوتھے روز قومی کرکٹرز نے کوچز کی نگرانی میں مختلف ٹریننگ سیشنز میں بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور ٹریننگ کے ذریعے اپنی فٹنس اور مہارتوں کو مزید نکھارا۔ ترجمان کے مطابق کیمپ میں شامل کھلاڑی (کل) دوپہر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میچ سنریو پر مبنی پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے جس کا مقصد انہیں میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ کرنا ہے۔