پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات کل ہوں گے

جمعرات 19 جون 2025 22:01

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات کل ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات (کل)20 جون 2025 کو دوپہر 2:30 بجے پی ایس بی کوچنگ سینٹر، فیروز پور روڈ، لاہور میں منعقد ہوں گے۔اس حوالے سے امیدواروں اور ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر، سیکرٹری جنرل اور خزانچی کے عہدوں کے لیے تین تین امیدوار جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لیے 11 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔فیڈریشن کے آئین کے آرٹیکل IX (a) کے تحت "ایگزیکٹو ممبر کی کیٹیگری کو منسوخ کر دیا گیا ہے، لہذا اس عہدے کے لیے کوئی انتخاب نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ، فیڈریشن کے آئین، متعلقہ قواعد و ضوابط اور نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔