سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ناس 5 جون سے شام کے لئے اپنی پہلی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 30 مئی 2025 12:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائناس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5جون سے شام کے لئے اپنی پہلی براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق اس طرح شامی دارالحکومت دمشق کو ایئر لائن کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ اقدام ایئرلائن کی علاقائی توسیع کا حصہ ہے تاکہ مسافروں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور سعودی عرب اور خطے کے درمیان فضائی رابطے کو بہتر بنایا جا سکے۔فلائناس ان محدود غیر ملکی ایئرلائنز میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے شام پر پابندیاں نرم ہونے کے بعد دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :