متحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا

میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے،میڈیاکونسل

جمعہ 30 مئی 2025 13:33

متحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔کونسل کا کہناتھا کہ میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 64 لاکھ سے 15 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

امارات میں 40 سال میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہے، میڈیا مواد کیلئی20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیںاماراتی میڈیا کونسل نے کہا کہ نیا پلیٹ فارم عوامی نگرانی کے لییجلد متعارف ہوگا، مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہونگے۔اماراتی میڈیا کونسل کا کہنا تھا کہ میڈیا کونسل نے دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے دگنا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔دوسری جانب میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں، لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی قوانین میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :