مظفرگڑھ ،اراضی کے تنازعہ پر ماموں کے ہاتھوں بھانجا قتل،بھتیجا زخمی،پولیس ترجمان

جمعہ 30 مئی 2025 14:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) اراضی کے تنازعہ پر ماموں کے ہاتھوں بھانجا قتل جبکہ بھتیجا زخمی ہو گیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مقتول زبیر ولد شاہد سکنہ موضع خالطی صبح اڈہ خالطی سے ناشتہ لے کر واپس گھر جا رہا تھا کو اس کے حقیقی ماموں زاہد ولد خدا بخش سکنہ موضع خالطی نے پسٹل سے فائر مار کر موقع پر قتل کر دیا،جبکہ حقیقی بھتیجے محمد ساجد ولد عبدالستار کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق قاتل کے مقتول بھانجے اور زخمی بھتیجے کے ساتھ وراثتی زمینوں اور رشتوں کے تنازعات چل رہے ہیں،قتل کے بعد دونوں فریقوں میں لڑائی شروع ہو گئی،جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ختم کرایا اور حالات کنٹرول کئے۔پولیس تھانہ جتوئی نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ رضوان احمد خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی جتوئی چوہدری جاوید اختر معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :