سیکنڈ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعہ 30 مئی 2025 16:00

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)تھائی لینڈ کے بیڈمنٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

24 سالہ تھائی لینڈ کے بیڈ منٹن سٹار کنلاوت وٹیڈسرن نے مینز سنگلزکے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کے 23 سالہ حریف بیڈ منٹن کھلاڑی وانگ ڑینگ ڑنگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

تفصیلات کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 24 سالہ تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن سٹار کنلاوت وٹیڈسرن نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے 23 سالہ حریف بیڈ منٹن کھلاڑی وانگ ڑینگ ڑنگ کو سٹریٹ سیٹس 8-21 اور 17-21 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسرن کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ ملائیشیا کے 25 سالہ حریف کھلاڑی لیونگ جون ہاؤ سے ہوگا۔