Live Updates

محمد حارث نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں

وکٹ کیپر بیٹر نے 232.60 کے غیر معمولی سٹرائیک ریٹ سے صرف 46 گیندوں پر 8 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 جون 2025 16:13

محمد حارث نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو کسی اور پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر کے پاس نہیں ہے۔
محمد حارث نے 232.60 کے غیر معمولی اسٹرائیک ریٹ سے صرف 46 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شاندار کارکردگی نے انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دلوایا۔

 
اس شاندار سنچری کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے مڈل آرڈر پاکستانی بیٹر بن گئے۔ 
اس سے پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سنچریاں بنانے والے تمام بیٹرز (بابر اعظم (3)، محمد رضوان(1)، حسن نواز(1) اور احمد شہزاد(1)) اوپنرز تھے۔ محمد حارث بابر اعظم اور احمد شہزاد دونوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے لیے دوسرے تیز ترین T20I سنچری میکر بن گئے۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے بابر اعظم کے 2021ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین میں 49 گیندوں اور احمد شہزاد کے 2014ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف ڈھاکہ میں 58 گیندوں اور بابر اعظم کے ہی 2023ء میں لاہور میں نیوزی کیخلاف 58 گیندوں پر سنچری کے سابقہ ​​ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 45 گیندوں میں اپنی پہلی ٹی ٹونٹی سنچری مکمل کی۔ 
پاکستان کے لیے تیز ترین سنچری حسن نواز کی مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران 44 گیندوں پر بنائی گئی سنچری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات