Live Updates

ملائشیا میں دوسری انٹرنیشنل شوتوگان کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

فائنل میں ملائشین کھلاڑی نے گولڈ ، جب کہ پاکستانی حسیب حامد نے سلور میڈل حاصل کیا

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان پیر 2 جون 2025 14:27

ملائشیا میں دوسری انٹرنیشنل شوتوگان کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے ..
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء)ملائشیا کے شہر شاہ عالم میں دوسری انٹرنیشنل شوتوگان کراٹے چیمپئن شپ میں 19 سالہ پاکستانی کھلاڑی حسیب حامد ساہنی نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ حسیب حامد ساہنی نے انڈونیشیا ویتنام تھائی لینڈ سمیت اپنے تمام مد مقابل کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی فائنل میں ان کا مقابلہ ملائشین کھلاڑی کے ساتھ تھا فائنل میں حامد حسیب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن کچھ پوائنٹس کی کمی کے باعث دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کرنے والے حامد حسیب نے کہا کہ اگر تھوڑی سی حکومتی سرپرستی شامل ہو تو پاکستان کے تمام کھلاڑی ہر میدان میں بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا ، ویتنام ، تھائی لینڈ ، ملائشیا ، چائنہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کے ہوتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرنے پہ مطمئن ہوں ،اور آئندہ ماہ کوریا میں ہونے والی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا ۔ کوچ حامد ساہنی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ دیر صرف موقع ملنے اور مناسب تربیت کی ہے ، ہمارے نوجوان ہر میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات