فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور آئیگا سویٹیک نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اٹلی کی29 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی چوتھے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر

پیر 2 جون 2025 14:15

فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور آئیگا سویٹیک نے کوارٹر ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا، پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار،عالمی نمبر پانچ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک،یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اور چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ اٹلی کی29 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی چوتھے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 27 سالہ بیلا روس کی ٹینس سٹار ا ٓریاناسبالینکانے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی حریف کھلاڑی امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنائی۔

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار،عالمی نمبر پانچ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے قازقستان کی حریف کھلاڑی ایلینا ریبا کیناکو 6-1، 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کرلی،انہوں نے اٹلی کی29 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی کو 6-4، 6-7(6-8) اور 1-6سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔چوتھے رائونڈ کے ایک اور میچ میں چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے روسی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونووا کو 6-7(5-7)،6-1 اور 3-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔