چین کی چن یوفی نے سنگاپور سپر 750 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

ویمنز سنگلزکے فائنل میچ میں25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی

پیر 2 جون 2025 14:15

چین کی چن یوفی نے سنگاپور سپر 750 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)چین کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ چن یوفی نے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے فائنل میچ میں25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئی25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ 27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی کی فتح کا سکور 11-21 اور 11-21 تھا۔

متعلقہ عنوان :