انڈونیشیا ، جاوا میں چونے کے پتھر کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ، 12 زخمی

جمعہ 30 مئی 2025 17:07

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں چونے کے پتھر کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے آپریشنل یونٹ کے قائم مقام سربراہ مامنگ فاتمونو نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سیریبن ریجنسی کے بوبوس گاؤں میں واقع گنونگ کوڈا کان میں ہوئی۔ جس سے 7 افراد ہلاک،12 زخمی اور 3لاپتہ ہو گئے۔ زخمیوں کو سمبر ہوریپ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :