سندھ دریا کے روہڑی کینال سرکل میں پانی کی کمی کی وجہ سے اندرونی روٹیشن پروگرام کا اعلان

جمعہ 30 مئی 2025 17:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)روہڑی ڈویڑن مورو کے ایگزیکٹو انجینئر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ دریا کے روہڑی کینال سرکل میں پانی کی کمی کی وجہ سے اندرونی روٹیشن پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، روٹیشن کے تحت 50 فیصد چینلز کو پانی دیا جائے گا، اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کے بعد تمام چینلز کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ما?ینر/چینلز میں 26 مئی 2025 کو صبح 6 بجے سے 4 جون 2025 کو صبح 6 بجے تک پانی دیا جائے گا، ان میں دیوان مائنر، خانواہن مائنر، کوشک مائنر، گل مائنر، لنڈو مائنر، ہنگورجا مائنر، گڈیجی مائنر، بھوگری مائنر، چبر مائنر، گڈو ڈسٹری، کوٹڑی مائنر، لاڑک مائنر، صالح پور مائنر، دربیلو ڈسٹری، منجھٹ مائنر، ڈیٹھا مائنر، اولڈ کیٹی مائنر، کنڈیارو مائنر، ڈھوڈا مائنر، سیرہل مائنر، جسکانی ڈسٹری-1 اور مینگلو مائنر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اعلامیے میں جن ما?نرز/چینلز میں 4 جون 2025 کو صبح 6 بجے سے 13 جون 2025 کو صبح 6 بجے تک پانی چھوڑا جائے گا، ان میں جتوئی مائنر، بک?ری مائنر، موریا مائنر، مہیسر مائنر، خارک مائنر، نیو آباد ڈسٹری، خدا بخش مائنر، سعید مائنر، ڈھینگو مائنر، پہنواری مائنر، پڈ مائنر، نیو کیٹی مائنر، ڈالی پوٹا، ٹھٹہ مائنر، لیٹ مائنر اور عابجی مائنر شامل ہیں۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ان چینلز/مائنرز ، جن میں 2 جون 2025 سے 10 جون 2025 تک پانی چھوڑا جائے گا، ان میں لنڈکی ڈسٹری، گاچیرو مائنر، دارس اور نیٹھر ڈیٹھا ڈسٹری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :