
مردان، ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئے 200 سے زائد ٹریفک اہلکار اور 14 ایگل اسکواڈ ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ
جمعہ 30 مئی 2025 17:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں، بازاروں، خاص طور پر عید کی خریداری کے دوران مصروف علاقوں اور دیگر اہم جگہوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہو اور شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی دشواری نہ ہو۔
اس کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ روزمرہ کے معمولات میں بھی ٹریفک کا بہاؤ جاری رہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اہم راستوں اور مصروف علاقوں میں 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز، 4 ٹریفک اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 5 پک اپ گاڑیاں، 5 فورک لفٹرز اور 14 ایگل اسکواڈ ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا، یہ تمام نفری اور گاڑیاں رنگ روڈ، کاٹلنگ روڈ نزد بائزئی سی این جی، تخت بھائی، شیرگڑھ، شہباز گڑھی منڈی، عید کی خریداری کے بازار اور مویشی منڈیوں جیسے حساس مقامات پر تعینات رہیں گی تاکہ ٹریفک کا بہاؤ روانی سے چلتا رہے اور کسی بھی غیر قانونی تجاوزات کی روک تھام کی جا سکے۔ اس کے علاوہ کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او مردان نے کہا کہ عوام کی جانب سے بڑھتی ہوئی عید کی خریداری کے باعث شہر میں ٹریفک کے حجم میں اضافہ متوقع ہے، اس لیے ہر جگہ موثر ٹریفک انتظامات انتہائی ضروری ہیں تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہر جگہ پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں۔ بہتر ٹریفک نظام نہ صرف عید کے دوران بلکہ ہر وقت برقرار رہنا چاہیے تاکہ ایک مہذب اور منظم معاشرے کا قیام ممکن ہو۔ ضلعی پولیس مردان کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کا تعاون کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفر کریں تاکہ عید کا یہ تہوار خوشگوار، محفوظ اور پُرامن طریقے سے منایا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.