Live Updates

حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین

جمعہ 30 مئی 2025 22:09

حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ حکومت زرعی اخراجات اور موسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پر غو ر کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایس آئی ایف سی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں وزارت اور ایس آئی ایف سی کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی تاکہ زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے مثر طور پر نمٹا جا سکے اور قومی معیشت کی ترقی میں اس شعبے کا کردار مضبوط بنایا جا سکے ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور شعبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں بہتری لانے سے متعلق کئی اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی وفاقی وزیر نے کہاکہ کسانوں کو بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات اور موسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج زیر غور ہے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک شفاف قیمتوں کا نظام وضع کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ مل سکے اور انہیں معاشی استحکام فراہم کیا جا سکے ملاقات میں کپاس پر جنرل سیلز ٹیکس (GST) کے مسئلے پر بھی غور کیا گیا وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکس میں کمی یا خاتمے کی تجاویز زیرِ غور ہیں تاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو سہولت دی جا سکے اور پیداوار میں اضافہ ہو ا اس موقع پروزارت اور ایس آئی ایف سی دونوں نے مویشی پالنے کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اظہار کیا جس کے لیے بہتر صحت کی سہولیات، افزائش نسل کی خدمات اور ویلیو چین کی ترقی جیسے ہدفی اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آئندہ وفاقی بجٹ میں کسانوں کے نقصانات کے ازالے اور مالی معاونت کے لیے ایک خصوصی کسان پیکیج شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے بین الاداراتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا اور پالیسی اصلاحات کے نفاذ میں وزارت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ نے زرعی شعبے میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو سہولت دینے اور اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے عزم کا اعادہ کیا .۔۔۔۔اعجاز خان
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات