سالانہ 57 واں قومی مینگو فیسٹیول 4 اور 5جون 2025 کو شہید بینظیر بھٹو ایگزیبیشن ہال (فروٹ فارم) میرپورخاص میں منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 30 مئی 2025 19:30

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) سالانہ 57 واں قومی مینگو فیسٹیول 4 اور 5جون 2025 کو شہید بینظیر بھٹو ایگزیبیشن ہال (فروٹ فارم) میرپور خاص میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان اور چیئرمین مینگو فیسٹیول منیجمنٹ کمیٹی رئیس عارف خان بھرگڑی کے ہمراہ کمشنر کمیٹی ہال میں مینگو فیسٹیول کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے لیے صوبائی وزیر زراعت سندھ اور اختتامی تقریب تقسیمِ انعامات میں شرکت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو مدعو کیا گیا ہے ۔کمشنر نے کہا کہ میرپور خاص آموں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور مینگو فیسٹیول میرپورخاص کی پہچان بن چکا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور مینگو فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد میرپورخاص کے آموں کو پذیرائی دلوانا ہے تاکہ چھوٹے کاشتکار بھی آموں کی برآمدات کی صف میں شامل ہو سکیں۔\378