سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، عید پر شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے عید پر شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ صدر پولیس نے نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے سیالکوٹ شراب کی بڑی کھیپ لانے والے ملزم راہول مسیح کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عید کے موقع پر سیالکوٹ میں شراب فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 150 بوتل قیمتی شراب برآمد کر لی ہے جبکہ شراب کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی کار بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ عید جیسے تہواروں پر ناقص اور زہریلی شراب پینے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اکثر دیکھنے میں آتا ہے، جس کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ایچ اوز کو منشیات و شراب فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔