کوہاٹ، کوئلہ کان میں پانی بھرنے سے کان کن پھنس کر جاں بحق

جمعہ 30 مئی 2025 20:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) قبائلی ضلع اورکزئی کی سنٹرل تحصیل کے علاقہ چھپر مشتی میں کوئلہ کان میں پانی بھرنے سے ایک کان کن پھنس کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں گزشتہ دو روز سے چھپر مشتی کے علاقہ میں کوئلہ کان میں پانی میں ڈوب کر ممکنہ طورپر جاں بحق جانے والے کان کن کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم دوسرے روز بھی کان میں پانی بھرنے کے باعث امدادی کارراوئیاں جاری رہنے کے بعد بھی امدادی کارکن کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :