بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و کارکنان کیخلاف احتجاج کے 2 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعہ 30 مئی 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و کارکنان کیخلاف احتجاج کے 2 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی ودیگر کی جانب سے وکلاء سردار محمد مصروف اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگائی۔ جج طاہر عباس سپرا نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے لیٹر لکھا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات میں کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔ملزمان کیخلاف 14 مارچ 2023ء کو احتجاج پر تھانہ کھنہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔