یاقوت سٹار کرکٹ کلب نے آل سنجاوی یاقوت الرحمن کرکٹ لیگ کا فائنل جیت لیا

جمعہ 30 مئی 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) یاقوت سٹار کرکٹ کلب نے آل سنجاوی یاقوت الرحمن کرکٹ لیگ کا فائنل میچ جیت لیا۔ آل سنجاوی یاقوت الرحمن کرکٹ لیگ کا فائنل میچ یاقوت سٹار کرکٹ کلب سنجاوی اور زلمی سٹار اوچ ونی کے درمیان کھیلا گیا جس میں زلمی سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ دس اوورز میں 134 رنز کا ہدف دیا ، یاقوت سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف کو سات اوورز میں پورا کرکے نو وکٹوں سے ٹائٹل جیت لیا ۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ تھے جن کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا ۔ حاجی نور محمد خان دمڑ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو نقد تین لاکھ کا رقم دینے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں سنجاوی کے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے کرکٹ اسٹیڈیم اور عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں، ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور کھیلوں کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ، پرضلع ہرنائی کا فوکل پرسن حاجی باز محمد خان دومڑ، وزیر خان دومڑ چیئرمین نظام الدین دومڑ ، ممبران میونسپل کمیٹی عطاء اللہ بلوچ عصمت اللہ میچن خیل چیئرمین شادی خان کاکڑ نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔