گوگی احمدون میں ایک روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 30 مئی 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی سربراہی میں زیارت کے علاقے گوگی احمدون میں ایک روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فری موبائل ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کو مختلف بیماریوں کی ویکسینیشن اور مختلف اقسام کے کیڑوں کیلئے ڈیورمنگ دی گئی اور مختلف امراض کا علاج کیا گیا۔ موبائل ویٹرنری کیمپ میں مختلف مالداروں میں جانوروں کے لیے ادویات تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :