ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سید وقار الحسن کو سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت کی ذمہ داری بھی تفویض

جمعہ 30 مئی 2025 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سید وقار الحسن کو سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت کی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سید وقار الحسن کو تین ماہ کے لیے سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ادھرسپیشل سیکرٹری صحت مرزا ناصر الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اورمرزا ناصر الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔