Live Updates

شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ

ہفتہ 31 مئی 2025 02:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ افسران عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھیں، ہم سب نے مل کر ملک اور شہریوں کی خدمت کرنی ہے،شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد، پیرولائت شاہ کھگہ، رانا ریاض احمد، سابق ایم این اے چوہدری محمد اشرف، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈی پی او رانا طاہر الرحمٰن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ۔وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ شہر کے پارکوں کی صفائی کی جائے اور وہاں فوڈ سٹریٹ اور دکانیں بنائی جائیں تاکہ حکومت اور عوام کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی میپکو سے متعلقہ شکایات کے فوری حل کے لئے میپکو کمپلینٹ سیل قائم کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات