سعودی عرب میں البطحا بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

ہفتہ 31 مئی 2025 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹمز اتھارٹی نے البطحا بارڈر کراسنگ پر 18 لاکھ 47 ہزار 952سعودی عرب میں البطحا بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات بارڈر کراسنگ کے ذریعے آنے والی ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھی جس پر’سینیٹری ٹولز‘ کا لیبل لگا تھا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی سکیننگ ٹیکنالوجی اور سراغ رساں کتوں کے استعمال سمیت معمول کے کسٹم طریقہ کار کے تحت منشیات کا سراغ لگایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کے تعاون سے مملکت کے اندر منشیات وصول کرنے والوں کی گرفتاری کو یقیینی بنایا گیا، 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔