سعودی ہلال الاحمر نے حج مقامات پر 150 ایمرجنسی فیلڈ یونٹس تعینات کردیے

ہفتہ 31 مئی 2025 10:00

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) سعودی عرب میں ہلال الاحمر نے حج آپریشنل پلان میں توسیع کرتے ہوئے مختلف مقامات پر تعینات یونٹس میں اضافہ کیا ہے تاکہ عازمین حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے،کے مطابق ہلال الاحمر کی جانب سے مشاعر مقدسہ جانے والے راستوں پر 150 ایمرجنسی فیلڈ یونٹس کو تعینات کیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں بروقت موقع پر پہنچا جاسکے۔

ایمرجنسی یونٹس میں 300 افراد پر مشتمل اعلی تربیت یافتہ طبی عملہ موجود ہے جبکہ جدید ترین طبی آلات سے لیس 150 ایمبولینسز بھی مہیا کی گئی ہیں۔ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس مملکت کے شمالی و جنوب مشرقی سمتوں میں موجود ہیں جہاں سے عازمین حج کے قافلے مشاعر مقدسہ پہنچتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ہلال الاحمر نے ضیوف الرحمان کی خدمت اور مدد کےلیے 550 رضاکاروں کی خدمات مہیا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :