چارسدہ پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 سہولت کار گرفتار، 3 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 31 مئی 2025 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) چارسدہ پولیس نے دہشتگرد عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرکے 3 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔چارسدہ پولیس کے مطابق چارسدہ پولیس نے تین مختلف تھانوں کی سطح پر انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر اہم کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

تھانہ خواجہ وس، تھانہ تنگی اور تھانہ شبقدر پولیس نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت برہان اللہ ولد بحتیار گل سکنہ نصرت زئی ، حیدر خان ولد اخترگل سکنہ کنڈرے بٹگرام اور خان نبی ولد محمد کریم سکنہ قندرو کلے ضلع مہمند کے ناموں سے ہوئی ہے جو مختلف دہشتگرد عناصر کو مقامی سطح پر معاونت فراہم کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :