ورلڈباکسنگ نے تمام باکسرزکیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

18 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس اب جینڈر ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے،ورلڈ باکسنگ

ہفتہ 31 مئی 2025 14:55

پیرس /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)ورلڈباکسنگ نے تمام باکسرزکیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ورلڈباکسنگ کے فیصلے کے تحت ورلڈباکسنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے باکسرز کیلئے جینڈرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والی ایمان خلیف بھی ٹیسٹ کی زد میں آگئی ہیں، جینڈر ٹیسٹ کروانے تک ایمان خلیف کسی مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

ورلڈباکسنگ کے مطابق ایمان خلیف کیحوالے سے الجیریاکے باکسنگ فیڈریشن کو لکھ دیا گیا ہے، ٹیسٹ ہونے تک ایمان خلیف جون میں اینڈہوون باکس کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ٹیسٹ سے متعلق ایونٹس کے رولز میں ترمیم ورلڈباکسنگ کانگریس کی جانب سیکی گئی ہے جب کہ نئے رولز کومبیٹ اسپورٹس میں ایتھلیٹس کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں، نئے رولز کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس اب جینڈرٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا تاہم ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔