دریاخان،پک اپ ٹرالے سے ٹکراگئی ،دوافرادجاں بحق، دوشدید زخمی

ہفتہ 31 مئی 2025 15:10

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) دریاخان میں مویشیوں سے بھری پک اپ ٹرالے سے ٹکرانے سے دوافراد جاں بحق، دوشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایم ایم روڑ پر دلاں کے قریب منڈی مویشیاں سے جانورلے کر جانے والی پک اپ کھڑے ٹرالے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں دوافراد جاں بحق اور دوشدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں جھمٹ شمالی کے عرفان اور نور شامل ہیں۔زخمی ہونے والے انصر اور ایک نامعلوم ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔\378

متعلقہ عنوان :