
عید الاضحی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد
عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے،دریاﺅں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد ،، اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی،نوٹیفیکیشن جاری
میاں محمد ندیم
ہفتہ 31 مئی 2025
16:33

(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی نافذ کی گئی ہے، دریاﺅں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد ہو گی جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی.
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا، مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں بلکہ لوگوں میں اضطراب کا باعث بنتی ہیں عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے. انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عید قربان پر ”ایل ڈبلیو ایم سی“کے صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ ،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق عید قربان پر ”ایل ڈبلیو ایم سی“عملے کی ہفتہ اور اتوار کے روز بھی تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رہے گا،بس اسٹینڈ، کمرشل مارکیٹس اورعوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے،عید قربان کیلئے لگی مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیوایم سی کا عملہ متحرک ہے. سی ای او ”ایل ڈبلیو ایم سی“بابرصاحب دین کاکہنا ہے کہ عید پر15ہزارسے زائد ورکرزتینوں شفٹوں میں تعینات ہیں، عید گاہوں، جامع مساجد اور قبرستان جانیوالے راستوں پرصفائی جاری ہے1500جامع مساجد، عیدگاہوں اور 268 قبرستانوں میں صفائی ہوگی،عید صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے.مزید اہم خبریں
-
عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
-
ہم نے پولیس کے ذریعے آپریشن کر کے دہشت گردوں کو نکالا، بعد میں پھر انہی لوگوں کو دوبارہ لایا گیا
-
پاکستان میں عمران خان کے بچوں کا ایسا استقبال ہوگا کہ کسی سیاستدان کا بھی نہیں ہوا ہوگا
-
پاکستان: اقلیتوں کے خلاف جرائم میں سرکاری ملی بھگت کا الزام
-
سینیٹ نے پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل منظور کرلیا
-
عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو تشدد اور گرفتاریوں کا سامنا
-
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
-
بلوچستان ، شادی شدہ جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،جے یو آئی کی مخالفت
-
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 5 ہزار 900 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.