Live Updates

نوجوان نسل کو تمباکو جیسی مہلک لت سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 31 مئی 2025 18:20

سیالکوٹ ،31 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تمباکو جیسی مہلک لت سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک میں عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمباکو نہ صرف فرد کی صحت بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک زہر قاتل ہے، تمباکو سے تیار شدہ مصنوعات پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس نوعیت کی آگاہی مہم نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی کے خلاف جنگ صرف شعور، تعلیم اور مؤثر پالیسیوں کے ذریعے ہی جیتی جا سکتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات