ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کریں، حاجی محمد یاسین آرائیں

ہفتہ 31 مئی 2025 19:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے روشن تارا ہائی اسکول سلاوٹ پاڑا میں سائنس فیئر اور مینا بازار کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیدہ قر العین۔ سلاوٹ جماعت کے صدر کوثر علی فرید۔ پرنسپل افشین چوہان ۔ڈاکٹر لالہ جعفر۔حیدراباد سماجی آواز کے سرپرست اعلی نعیم احمد شیخ۔سجاد احمد خان۔یو سی چیئرمین اظہر شیخ۔محمد اسماعیل شیخ۔اظہر منگریو۔ڈاکٹر خالد ارائین۔یاسین جتوئی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسکول کے طلبہ و طالبات نے سائنسی و مینا بازار میں مختلف اسٹال لگائے ہوئے تھے جو کہ ان کی اور اساتذہ کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت تھا اور لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے تھے۔

سائنسی نمائش میں تعلیمی۔ سماجی ادبی و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روشن تارا اسکول کا شمار ایسے چند نجی تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جو عمدہ تعلیم کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر لالا جعفر خان نے کہا کہ ہمارے یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ایسے مواقع فراہم کریں ۔حیدراباد سماجی اواز کے نعیم احمد شیخ نے کہا کہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو اعلی تعلیم کے زیور سے اراستہ کریں۔ اس موقع پر سلاوٹ جماعت کے صدر کوثر علی فرید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم باقاعدگی سے ہر سال سائنس فیئر و مینا بازار کا انعقاد کر کے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :