ٴڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے یونین کونسل رکنی کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں کا دورہ کیا

ہفتہ 31 مئی 2025 20:35

,بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے یونین کونسل رکنی کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر بوائزسکولز طارق محمود کھیتران تھے۔انہوں نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول گدائی۔

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گدائی رکنی۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باباگرسین۔گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سہراب آباد رکنی۔گورنمنٹ گرلزمڈل سکول عظیم شاہ رکنی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میاں خان وگہ کا دورہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور درس وتدریس کوچیک کیا طلبہ و طالبات سے سبق سنا اور مختلف مضامین سے متعلق سولات کے جوابات پوچھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکولوں میں صفائی کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے اپنے دورہ کے موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم اور صحت کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ تعلیم اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی سکولوں میں حاضریوں کو یقینی بنائیں۔اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری رکھیں۔اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سہراب آباد کو دوران دورہ بند پایا۔اس پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف کو غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ آنے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میٹنگ میں روپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے مزید کہا کہ ایس۔ بی۔ کے اور کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی سے تمام بند سکول کھل چکے ہیں۔ اور ان میں درس و تدریس کا سلسلہ باقائدہ شروع ہوچکا ہے۔ کچھ بند سکولوں کو فعال بنانے کیلئے جلد ہی کنڑیکٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :