
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 10920 روپے مقرر کردی گئی ہے، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 31 مئی 2025
21:06

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فی کلو قیمت میں 5روپے کمی اور سلینڈر کی قیمت میں 55 روپے کمی کردی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ایل پی جی 245 روپے فی کلو کی جگہ 241 روپے فی کلو، گھریلو سلینڈر 2893 روپے کی جگہ 2838 روپے اور کمرشل سلینڈر 11130 روپے کی جگہ 10920روپے میں دستیاب ہوگا۔
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی غریب دکان داروں کے خلاف کاروائی بند کی جائے، دکاندار ایل پی جی گھر پر نہیں بناتا لہذا حکومت پلانٹ سے سرکاری قیمت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دکانداروں کے بجائے طاقت ور لوگوں کے خلاف ایکشن لے اور مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 347,200 روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز سونے کی قیمت 348,600 روپے تھی۔ 24 قیراط کے 10 گرام کی قیمت بھی 298,868 روپے کے مقابلہ میں 1,200 روپے کم ہو کر 297,668 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 1,100 روپے کم ہو کر 273,972 روپے سے کم ہو کر 272,872 روپے ہو گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی سے 3,456 روپے ہوگئی اور دس گرام کی قیمت 2,983 روپے کے مقابلہ میں 21 روپے کم ہوکر 2,962 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کمی سے 3,302 ڈالر سے کم ہو کر 3,288 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 0.24 ڈالر کم ہو کر 32.98 ڈالر ہو گئی۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
-
کینیڈا کے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا.صدرٹرمپ
-
امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے پیش دوقراردادیں مسترد
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
-
پاکستان اورامریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے. وزارت خزانہ
-
کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو بطور تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.مارک کارنی
-
امریکا کا ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکرنے کا اعلان
-
کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
-
جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل، مقصد جنگ بندی پر زور
-
’میرا ادھار دے دینا تاکہ کچھ عذاب کم ہوسکے‘ معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان کی مبینہ خود کشی
-
مالیگاؤں بم دھماکہ: بی جے پی کی رہنما سمیت تمام ملزم بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.