
پاکستان اورامریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے. وزارت خزانہ
معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے.وفاقی وزارتِ خزانہ کااعلامیہ
میاں محمد ندیم
جمعرات 31 جولائی 2025
14:17

(جاری ہے)
وزارتِ خزانہ کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان اہماقتصادی شعبوں خاص طور پر توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنے گا.
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے دوسری جانب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب رمدے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا. امریکی سیکرٹری تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے بعد جاری ایک ویڈیو پیغام میں وزیرخزانہ نے کہاکہ ٹیرف کے متعلق مذاکرات کا مقصد نان ٹیرف بیریئرز اور تجارت میں عدم توازن جیسے امور کو طے کرنا تھا. ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے وزیر خزانہ نے کہاکہ اس معاہدے میں وسیع تر اقتصادی، دوطرفہ اور اسٹریٹجک شراکت داری ابھر کر سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ اس میں معاہدے کے طے پانے میں نجی شعبے کا بھی بہت اہم کردار رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب ہم یہ سوچ رہے تھے کہ تجارت عدم توازن کو کیسے کم کیا جائے، تو نجی شعبے نے آگے بڑھ کر مدد کی پیشکش کی. خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ”ٹروتھ سوشل“ پر اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن کا اسلام آباد کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو قابل بازیافت ذخائر میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے.مزید اہم خبریں
-
کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
-
یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
-
آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پھر سے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع شیرانی میں کارروائی، 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
-
ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ
-
ابھی تک واضح نہیں کہ کچھ افراد صیہونی بحری فوج کی حراست میں ہیں یا نہیں ؟
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.