پیرس، پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل

فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ، کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

اتوار 1 جون 2025 12:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو میں تبدیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی ٹیم انٹر میلان پر قابض رہی اور فائنل مقابلہ یک طرفہ رہا۔PSG پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، PSG کی جانب سے ڈوئے نے 2 گول کیے۔دوسری جانب پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو میں تبدیل ہوگیا، فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔

متعلقہ عنوان :