سانگلہ ہل اور گردونواح میں درباروں پر چرس، آئس، بوٹی اور ہر طرح کا نشہ سر عام ہونے اور ملنے لگا

سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے اور ان کی عزتوں کو یرغمال بنانا معمول جادو ٹونہ کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم

اتوار 1 جون 2025 12:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سانگلہ ہل اور اس کے گردونواح میں جعلی عاملوں کی اور درباروں پر چرس،آئس بوٹی و دیگر نشوں کی بھر مار سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے اور ان کی عزتوں کو یرغمال بنانا معمول جادو ٹونہ کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم اور سانگلہ ہل اور گردونواح درباروں پر چرس، آئس، بوٹی اور ہر طرح کا نشہ سر عام ہونے اور ملنے لگا، نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر، انتظامیہ خاموش تماشائی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سانگلہ ہل اور اس کے گردونواح میں جعلی عاملوں کی بھر مار سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے اور ان کی عزتوں کو یرغمال بناکر انکے ساتھ کھیلنا معمول بنالیاسانگلہ ہل شہر بھرمیں اور اس کے گردونواح میں تعویز دینے والے اور عامل حضرات نے ات مچا رکھی ہے دیہاتوں کی سیدھی سادھی عورتوں کے ساتھ جنسی کھلواڑ اور اپنے عوامل کو قرآن پاک سے مشروط کرکے اپنے اپنے دھندے چلائے ہوئے ہیں سادہ لوح افراد کو اپنی دوکاندری میں ڈھال کر ان سے چکنی چوپڑی باتیں کرکے اور ملٹی بیماریوں کی نشاندہی کر کے ان کا علاج کرنے میں اور اپنی نظر بد سے عورتوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں ماہر حضرات نے اندرون شہر اور گردونواح میں اپنے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں جادو ٹونہ کے نام پر لوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سانگلہ ہل شہر بھر سے ہر جگہ سے ہر قسم کا نشہ چرس پوڈر افیون آئس ،شیشہ فلیور باآسان مل رہا ہے جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بے پناہ مسائل مل طلب ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے سانگلہ ہل اور گردو نواح میں جعلی عاملوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا وطیرہ بنالیا ہے اہل علاقہ میں تشویش لا حق ہے کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں جگہ جگہ چھوٹے عاملین اور پیر حضرات اپنی اپنی چالوں سے لوگوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر لوٹ رہے ہیں اور اپنے مفادات حاصل کرنے میں سر گرداں نظر آتے ہیں اپنی ڈرامے بازی جھوٹے منتروں سے قرآن پاک سے ہر چیز مشروط کرکے اپنے طمع نفسی میں مشغول ہیں اور سیدھے سادھے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور اسی کام کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے مختلف ناموں اور بزرگان دین سے اپنے اپنے شجرے منسلک کرکے چٹے ان پڑھ حضرات جنہیں اسلام کی الف کا بھی پتہ نہیں اور دین اور عوام کو لوٹنے کے ٹھیکدار بنے بیٹھے ہیں جوان لڑکیاں اور لڑکے اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں رزق اور مستبقل کے سہانے خوابوں کی تعبیر کیلیے ان افراد کا نشانہ جلدی بن جاتے ہیں اہلیان سانگلہ ہل کی اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ان جعلی عاملوں اور درباروں پر چرس، آئس، بوٹی و دیگر منشیات کی سر عام فروخت کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :