کم عمری کی شادی کابل خلاف شریعت ہے‘جے یو آئی (س)

کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل کو کو شریعت محمدیؐ، قرآن و سنت اور اسلامی خاندانی نظام پر کھلا حملہ ہے

اتوار 1 جون 2025 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کم عمری کی شادی کابل خلاف شریعت ہے، کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دینے اور سزائیں مقرر کرنے کی شقیں اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتیں، کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل کو کو شریعت محمدیؐ، قرآن و سنت اور اسلامی خاندانی نظام پر کھلا حملہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ سینیٹ و قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل میں شامل سزائیں جیسے نکاح پڑھانے پر قید، جرمانے، اور والدین و سرپرستوں کو مجرم قرار دینا نہایت افسوسناک اور اسلام مخالف رویہ ہے۔اس متنازعہ بل کیخلاف ہر طبقہ کے علماء آواز اٹھائیں تاکہ حکومت کو غیر شرعی بل وا پس لینا پڑے۔