رائے ونڈ کے کیٹل فارم پر قربانی کے جانورتول کربکنے لگے

بیوپاریوں سے ستائے گاہکوں نے فارم کا رخ کرلیا

اتوار 1 جون 2025 13:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)رائے ونڈ کے کیٹل فارم پر قربانی کے جانورتول کربکنے لگے ،بیوپاریوں سے ستائے گاہکوں نے فارم کا رخ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ مویشی منڈی میں جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے مقامی سینکڑوں افراد شدید پریشانی تھے مقامی کیٹل فارم کے مالک محمد اسحاق ناصر ملک نے قربانی کے تمام چھوٹے بڑے جانوروں کو فی کلو وزن کے حساب فروخت شروع کردی ،جس کی وجہ سے منڈی میں خریداروں کار ش کم ہو گیا ہے ،کیٹل فارم پر بکرا 1700فی کلو زندہ ،بچھڑا 950روپے فی کلو زندہ فروخت ہو رہا ہے ،شہری اپنی فیملی کیساتھ آرہے ہیں من پسند کے جانورنکال کر وزن کرواتے ہیں اور گھروں کو لیکر جارہے ہیں فارم پر آنیوالے خریداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں اکثر دھوکہ ہو جاتا ہے ،جانور بیمار ملتا ہے ،بھائو تائو میں مشکل آتی ہے جانوروں کی پسند بھی مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیٹل فارم پر آکر چند منٹوں میں چھوٹے بڑے جانور پسند کرکے وزن کروا کر گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :