
سمبڑیال میں جو ہوا انتہائی شرمناک تھا‘ بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے‘ پریزیڈنگ آفسر فرارہوگیا‘پولیس نے سرعام ٹھپے لگائے‘عمرایوب
پیر 2 جون 2025 22:17

(جاری ہے)
مسلم لیگ کے امیدوار اگر انتخاب جیت جاتا تو آر اوز کو ڈبے اٹھا کر بھاگنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ جو سمجھ رہے تھے کہ اس طرح کے حربوں سے تحریک انصاف کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔ کل کے انتخاب نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف کسی صورت کمزور نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ کل کے دن پر میں خاص طور پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پوری تنظیم اور قیادت کا مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اسدقیصر نے کہا کہ ہمارے ووٹرز اور ورکرز نے بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ آئندہ چند دنوں میں اس تحریک میں تیزی آئے گی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ سمبڑیال میں جو کچھ ہوا انتہائی شرمناک تھا۔ بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے اور پریزیڈنگ آفسر فرار ہوگیا۔ پولیس نے سرعام ٹھپے لگائے۔ ہم دنیا کو اپنا کیا چہرہ دکھا رہے ہیں آر او کے دفتر کو بھاری نفری کے ذریعے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ملک میں اس وقت جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں عملا مارشل لا نافذ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کیا گیا۔ اسدقیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو دباؤ میں لانے کے لیے ریفرنس لایا جارہا ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔فارم 47 کی اسمبلی کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عمر ایوب کے مخالفین کو ہر فورم پر شکست ہوئی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سابق رکن اسمبلی شعیب ابراہیم سے انکی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت
-
کراچی رن وے اپ گریڈیشن منصوبے کی مئی میں پیش رفت ہدف سے بڑھ گئی
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا گجو خان میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
-
پاکستان ریلویز کا عیدالاضحیٰ پر ٹرین کے کرایوں میں 20فیصد رعایت کا اعلان
-
لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
فیصل آباد میں 13سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ہلاکت قابل مذمت
-
’’روٹی ،میٹھی چیزیں کھانا بند ،ورزش کریں‘‘،بلاول بھٹو زرداری نے فٹنس کا راز بتادیا
-
پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری
-
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیراعلی میر سرفراز خان بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کی نئی کمیٹیوں کی عمارت کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی آر کی بنیاد پر شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار
-
سرگودھا،گرلز کالج کی 18سالہ بی ایس اسلامیات کی طالبہ کو پیپر دے کر نکلتے ہوئے اغوا کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.