پیپلز پارٹی خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، شرجیل میمن

صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے اکیس ہزار گھر بنا کر دے رہی ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 2 جون 2025 21:58

پیپلز پارٹی خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے ۔ خواتین کی بہتری کے لئے بی آئی ایس پی سمیت مختلف پروگرام شروع کئے ہیں ۔ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے اکیس ہزار گھر بھی بنا کر دے رہی ہے ۔ صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے ۔ صدر زرداری نے خواتین کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ۔ جس کے تحت خواتین کو بہترین مالیہ معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔ سندھ میں خواتین کے لئے پنک بس سروس کا آغا ز کیا گیا۔ صوبے میں ہر سال خواتین کو ای موٹر بائیکس دی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

ابھی تک ای بائیکس کے لئے جن خواتین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان میں سے ایک سو چالیس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہیں ۔ خواتین کی سہولت کے لئے پنک سکوٹیز فراہم کی ہیں ۔ انہوں کہا کہ صوبا ئی حکومت دن رات عوام کی فلاح کے کاموں میں مصروف ہے ۔ عوام کی بہتری کے لئے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔ عوام کے لئے بس سروس کا آغاز کیا ۔ سیلاب متاثرین کو ا کیس ہزار گھر بنا کر دئیے جار ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فرو غ دے رہے ہیں ۔ ملکی ترقی میں نجی شعبہ کا کردار اہم ہوتا ہے ۔ نجی شعبہ کے کردار سے مستفید ہونے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ انتہائی اہم اقدام ہے ۔