سپریم کورٹ نے مئی کے آخری ہفتے میں تیس مئی تک 98مقدمات نمٹائے

پیر 2 جون 2025 21:46

سپریم کورٹ نے مئی کے آخری ہفتے میں تیس مئی تک 98مقدمات نمٹائے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)سپریم کورٹ نے مئی کے آخری ہفتے میں تیس مئی تک 98مقدمات نمٹائے ہیں جبکہ 18نئے مقدمات کااضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں تیس مئی تک زیرالتوامقدمات کی تعداد56495ہے پچھلے ہفتے یہ تعداد56707تھی ،پچھلے ہفتے عدالت نے 327نئے مقدمات کااندراج کیاگیاتھااور اور 329مقدمات نمٹائے گئے تھے۔پچھلے ہفتے سپریم کورٹ کی کارکردگی بہتررہی اس بارچیف جسٹس یحٰی آفریدی حج کے سلسلے میں جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ بھی مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک ہیں اور جسٹس منیب اخترقائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔