حج سکیورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ، حج کے لیے تیاریوں کا جائزہ

اقدامات حجاج کرام کے لیے ایک محفوظ، منظم اور پرامن ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہیں،شہزادہ عبدالعزیز

اتوار 1 جون 2025 14:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے حج کے دوران سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جائزہ اس سال 1446 ہجری کے حج سیزن میں شریک سیکیورٹی فورسز کے سالانہ تقریب کے موقع پر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے تقریب کے دوران کہا کہ خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد، وزیر اعظم کی ہدایت پر آج میں نے حج سکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا مشاہدہ کیا۔ میں اس مکمل تیاری، اعلی صلاحیتوں اور وسائل کو دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنی قیادت کی توقعات پر پورا اترنے، اور ہر پہلو سے ایک پرامن اور کامیاب حج کے انعقاد میں کامیابی عطا فرمائے۔یہ تمام اقدامات حجاج کرام کے لیے ایک محفوظ، منظم اور پرامن ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہیں۔

متعلقہ عنوان :