Live Updates

مقامی سٹیل انڈسٹری کی ترقی و استحکام کیلئے آئندہ بجٹ میں خصوصی مراعات دی جائیں، مہر کاشف یو نس

اتوار 1 جون 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) سٹیل میلٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعت کی ترقی اور استحکام کے لیے آئندہ و فاقی بجٹ میں خصوصی مراعات دی جائیں۔ اتوار کو جاری ہونے والے اپنے بیان میں انڈسٹری کے رہنما اور گولڈ رنگ اکنامک فورم کے نائب صدر مہر کاشف یونس نے کہا کہ پاکستان میں سٹیل کی صنعت اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے اور یہ مختلف مینوفیکچرنگ سیکٹرز، تعمیرات، انفراسٹرکچر اور بنیادی ڈھانچے کے لیے اہم خام مال فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی صنعتی بنیاد کے ایک اہم حصے کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسوسی ایشن اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ اس شعبے کی ترقی اور پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سپورٹ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ موجودہ ملز کو جدید اور اپ گریڈ کرنے کے لیے سبسڈائزڈ فنانسنگ تک رسائی دی جائے کیونکہ کم شرح سود پر قرضوں اور گرانٹس تک رسائی سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول، پیداوار اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے میں سہولت فراہم ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن نے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی اور مخصوص مدت کے لیے بعض محصولات سے چھوٹ سمیت ٹیکس ریلیف کے متعدد اقدامات بھی تجویز کیے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات