سیالکوٹ، سمبڑیال کے ضمنی الیکشن PP-52 میں الیکشن کا عمل جاری، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

اتوار 1 جون 2025 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے ضمنی الیکشن پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP-52 میں الیکشن کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق اس ضمن میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے۔ سیکٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو اہلکار میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔

ریسکیو 1122نے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر میڈیکل پوسٹ قائم کر دی ہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوںکا آغاز کیا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ریڈ کوڈ کا نفاز بھی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اہم مقامات پر ریسکیو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر کی زیر نگرانی ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب تحصیل انچارج ضیا المصطفی اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عاصم الیکشن ڈیوٹی پر معمور ہیں۔

ریسکیو سکاوٹس بھی ڈسٹرکٹ ریسکیو وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر قیادت ریسکیورز کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ تمام عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوںکا آغاز کیا جا سکے۔