موجودہ دور میں شیخ برادری کا ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے، شیخ حسن یوسف

اتوار 1 جون 2025 17:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) سرگودھا سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں شیخ برادری کا ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے عملی و اجتماعی کاوشوں کو فروغ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس میں شیخ خالد ، شیخ عارف ، شیخ شیر دل ، شیخ عثمان شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برادری کے کم وسیلہ افراد کو زندگی میں استحکام کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ حالات کی بہتری ممکن ہو سکے۔ اس حوالہ سے ہم ہمہ وقت حاضر ہیں اور شیخ برادری کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھیں گے۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی کے وفد نے شیخ خرم شعیب ، شیخ سرفراز احمد ، شیخ اشرف ، شیخ مبشر ، شیخ خلیل الرحمان ، شیخ ندیم ، شیخ ارشد ، شیخ عبد الرحمن ، شیخ ندیم انور سے بھی ڈور ٹو ڈور ملاقات کی اور شیخ کمیونٹی گروپ کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز لی گئیں اور گروپ میں شمولیت کے لیے دعوت دی ۔