خیبر پختونخوا کاسرکاری سکولوں میں 100فیصدفرنیچرفراہم کرنے کافیصلہ

سرکاری سکولوں میں کوئی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

اتوار 1 جون 2025 17:55

خیبر پختونخوا کاسرکاری سکولوں میں 100فیصدفرنیچرفراہم کرنے کافیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری سکولوں میں 100فیصدفرنیچرفراہم کرنے کافیصلہ کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس پشاور میں ہوا۔اجلاس میں مشیر خزانہ، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور دیگرحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام سرکاری سکولوں میں 100فیصد فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران سرکاری اسکولوں کے ہر بچے کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سکولوں میں فرنیچرز کی فراہمی کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تدریس کے معیار کو بھی بہتر بنانے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے، اس مقصد کیلئے اساتذہ کی جدید ٹریننگ کا انتظام کیا جائے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے جدید ٹریننگ لازمی قرار دی جائے۔

متعلقہ عنوان :