بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات جاری

قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ایک بار پھر جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے‘صوبائی وزیر بلال یاسین

اتوار 1 جون 2025 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے لیگی کارکنان اور حلقے کے رہائشیوں کے مسائل سنے، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات بھی جاری کیے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اگلے مالی سال میں عوام کیلئے متعدد نئے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ایک بار پھر جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اندرون لاہور کی سڑکوں اور بازاروں کو ماڈل بنایا جائے گا،متعدد یونین کونسلز میں نئے فلٹریشن پلانٹس بھی لگوائے جارہے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اور فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔