حسن ابدال تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا

اتوار 1 جون 2025 18:40

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

نعیم خان ولد پرویز عباسی سکنہ مل پیراں حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو بتایا کہ اپنا ذاتی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا کیا ہوا تھا جو کسی نامعلوم چور نے چوری کر لیا جس پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات کرنے والے ملزم محمد حشام ولد گل محمد سکنہ ڈھوک مسکین حسن ابدال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :